گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کیلئے افسر کی تعیناتی کی منظوری، پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پراتفاق، دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کردیئے گئے، پنجاب کابینہ کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اپریل 2024 19:20
(جاری ہے)
میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔ اجلاس میں پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیارہے۔ آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔ کابینہ پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی۔ عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کابینہ نے مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری دی، 10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ آفیسز کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کرنے کی منظوری دی۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن، ڈی جی ایچ ایس پنجاب، لاہور میں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایڈووکیٹ جنرل کو کنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کی کہ کسی کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔ضلع چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350 ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئے این او سی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔مہاجر برانچ کینال فتح پور مہرہ ضلع خوشاب سے سوڈا ایش پلانٹ کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے براہ راست آؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی۔آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کی اور کہاکہ پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہئے۔ فیصل آباد میں الائیڈ مور سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ روڈ کو کیپٹن ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں محمد افضل خان کھوکھر کی پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اور پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی۔ اجلاس میں تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرزامیدوار کے لئے 75فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024منظور کر لیا
صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی المناک شہادت پر متفقہ تعزیتی ریفرنس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
مریم نواز کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) ہیڈ کوارٹرز نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مظفر گڑھ میں سکول کی چھت گرنے سے کمسن طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بارے جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب سے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے اے ایس پی منتخب ہونے والی سمعیہ سلیم کی ملاقات
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات جاری
لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے، ڈی آئی جی ..
محکمہ جنگلی حیات کی ایشین کوئل پر دلچسپ معلوماتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج،یوٹیلیٹی سٹورز نے 10ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آواز اٹھانےکا فیصلہ
-
سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
-
موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے موثر منصوبہ بندی کرلی
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف سے وزیرخارجہ ترکیہ کی اسلام آباد میں ملاقات
-
”ہتکِ عزت قانون“ کی آڑ میں آزادی اظہاروابلاغ کے دستوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری ہے
-
کابینہ کو بٹھائیں گے وزیراعظم کو بلالیں گے یہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں، وزیر قانون