حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وفاقی آسامیوں کی بھرتیوں کیلئے این او سی جاری کردیئے ہیں

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 اپریل 2024 11:46

حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل2024 ء) حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پربھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،بھرتیوں کیلئے سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیئے ہیں،وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے 15 تک کی 11 ، وزارت دفاع میں 465 سویلین آسامیوں ، وفاقی نظامت تعلیمات اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔

وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی کابینہ سندھ نے بھی تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس ہواتھا جس میں اجلاس میں صوبائی وزرا  مشیران، چیف سیکرٹری ، چیئر مین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے تھے۔جبکہ اس سے قبل نگران بلوچستان حکومت نے بھی سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے سرکاری نوکریوں میں عمر کی حد 43 سال برقرار رکھنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا تھا۔

سرکاری نوکریوں میں عمرکی حدمیں چھوٹ 23جون 2024 تک دی گئی تھی۔سرکاری نوکریوں کے لئے عمرکی حد میں چھوٹ کا فائدہ نوجوانوں اورسرکاری ملازمین کوہوگا۔نگران وفاقی حکومت نے بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر مزید 6 شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں