پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی

منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہمیں ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آئیے! ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشیٹوکانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اپریل 2024 21:12

پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 اپریل 2024ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہمیں ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹوکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی، کانفرنس وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے Green Pakistan Initiative کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں - انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

(جاری ہے)

منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں