سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 1 مئی 2024 18:10

سپیکرقومی اسمبلی کی تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تونسہ شریف میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں سپیکر نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ،ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں