سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 22 منتخب ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں. الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن
میاں محمد ندیم پیر 13 مئی 2024 23:30
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 خواتین اور 4 اقلیتی ارکان معطل ہوئے، پنجاب اسمبلی سے 24 خواتین اور 3 اقلیتی رکن معطل ہوئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کو معطل کیا گیا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختوا سے مسلم لیگ (ن) کی چار ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کی 2، پیپلز پارٹی کی 2 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی. اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشست پر پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کی 2 اور مسلم لیگ (ن) کی 9 خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے یاد رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا. جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ ہم کیس کو سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں ہم الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو معطل کر رہے ہیں تاہم فیصلوں کی معطلی اضافی سیٹیں دینے کی حد تک ہو گی یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں. الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کیا فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی نہیں رہیں گی یہ مخصوص متناسب نمائندگی کے طریقے سے سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی .
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشہود نے ارزیش اعظم کی بطور پی ایم وائی پی کے ایسپورٹس کوآرڈینیٹر تقرری کردی
پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
نیلوفر بختیار کی زیر صدارت’’آرٹ آف پیرنٹنگ‘‘پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ،پالیسی فریم ورک پر ..
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان
وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات،گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ ..
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے فہد شفیق کو سندھ کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ..
افغانستان کے لیے چار فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس کل ہفتہ کو تہران میں منعقد ہو گا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا معاملہ قومی اسمبلی میں جا پہنچا
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہوتا، لیکن وہ عدالت میں سیاسی بیان بازی کررہے تھے
-
پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘، امریکا سے شکست پرشعیب اختر بھی کھل کربول پڑے
-
امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا
-
صحت عامہ کے تحفظ کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا ضروری ہے، چیئرمین سینیٹ
-
پارلیمنٹ زراعت اور کسانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، سردارایازصادق