دبئی پراپرٹی لیکس: لوگوں کوبتانا پڑے گا کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ اگر وہ پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو اس کے لیے کون سے ذرائع استعمال کیئے گئے؟. شبرزیدی

دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں. سابق چیئرمین ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 مئی 2024 13:29

دبئی پراپرٹی لیکس: لوگوں کوبتانا پڑے گا کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ اگر وہ پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو اس کے لیے کون سے ذرائع استعمال کیئے گئے؟. شبرزیدی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2024 ) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے دبئی پراپرٹی لیکس میں جن کے نام آئے ہیں انہیں بتانا پڑے گا کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟اور اگر وہ پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو اس کے لیے کون سے ذرائع استعمال کیئے گئے؟. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں.

(جاری ہے)

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے. شبر زیدی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے ،ان سے پنگا نہ لو سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاناما لیکس کے کئی سال بعد عالمی راہنماﺅں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے ”دبئی اَن لاکڈ“کے نام سے ایک اور لیک سامنے آئی تھی. تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) طرز کے ایک اور تحقیقاتی کنسورشیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ڈیٹا لیک کی شکل میں جاری کی تھیں.

دبئی ان لاکڈ کی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے چوٹی کے امیر افراد کی دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں موجود ہیں دبئی ڈیٹا لیکس میں 17 ہزار پاکستانی شہری دبئی میں رہائشی املاک کے مالکان کے طور پر ظاہر کیے گئے ہیں ڈیٹا میں پاکستانیوں کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کل سرمایہ کاری کی مالیت ساڑھے 12 ارب ڈالر بتائی گئی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں