اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے ..

دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے، وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے

صدرمملکت ممنون حسین کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔

(خبر جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ء کے لوحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدرمملکت ممنون حسین نے پروفیسر ڈاکٹرسید حامدحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں