وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں و جہاز رانی کامران مائیکل کی والدہ کے انتقال پر ایوان بالا میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

بدھ جنوری 20:36

اسلام آباد ۔ 20جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بندرگاہیں و جہاز رانی کامران مائیکل کی والدہ کے انتقال پر ایوان بالا میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں کہا کہ وفاقی وزیر کامران مائیکل کی والدہ کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کی تجویز پر ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments