اسلام آباد، ضلع کچہری میں داخل ہونے والا مشکوک شخص گرفتار،اسلحہ بر آمد

ہفتہ 25 فروری 2017 15:17

اسلام آباد، ضلع کچہری میں داخل ہونے والا مشکوک شخص گرفتار،اسلحہ بر آمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پولیس نے ضلع کچہری میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور چھبیس گولیاں بر آمد کر لیں، پولیس ذرائع کے مطابق سیف اللہ نامی شخص کو کچہری کے داخلی دروازے پر روک کر جب جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور گولیاں بر آمد ہوئیں، پولیس نے سیف اللہ کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا جہاں اس کا کہنا ہے کہ پستول لائسنس یافتہ ہے جواس نے اپنی حفاظت کے لئے رکھا ہوا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں