پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

پاکستانی ہائی کمشنر کی برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان ہائی کمیشن سے جاری ایک بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے کہا کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہماری ہمدردیاں دہشتگردی کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لعنت سے طویل عرصہ سے متاثرہ ملک ہونے کی حیثیت سے اس واقعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو محسوس کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام انسانیت کے اس مشترکہ دشمن کا مقابلہ کرنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے برطانوی دوستوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں