افغانستان کے صوبہ خوست سے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھرافراد کی واپسی کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

افغانستان کے صوبہ خوست سے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھرافراد کی واپسی کا سلسلہ جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھرافراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک ایک ہزار634 خاندان واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک ہزار634 خاندان واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

واپس آنے والی691 خاندانوں نے بکہ خیل کیمپ میں رہائش اختیار کی ہے تاہم745 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس آنے والے عارضی طور پر بے گھرافراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کئے گئے ہیں جبکہ افغانستان سے واپس آنے والے بے گھر افراد کے معاوضہ جات کے فارم بھی پرکئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں