سی پیک منصوبہ پاکستان اور آزادکشمیر کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب کرے گا، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان، چین، وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے ممالک کے مابین اقتصادی روابط قائم ہونگے
اور علاقائی ممالک کے درمیان کشیدگی سے پاک باہمی تعاون کا ایک نیا کلچر جنم لے گا صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ’’کمپیوٹر سائنس اور معاون ٹیکنالوجیز‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
بدھ 19 دسمبر 2018 18:43
(جاری ہے)
کانفرنس سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبید بن زکریا (ہلال امتیاز ملٹری)، یونیورسٹی کی ڈین شازیہ ثاقب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر یاسر ایاز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
صدر سردار مسعود خان نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کانفرنس منعقد کرنے اور انہیں اس اہم کانفرنس سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بننے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس اورانڈسٹریل انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان اور چین کی جامعات مل کر ایسی کوششیں کریں کہ نوجوانوں کو وہ تعلیم ملے جس کی جاب مارکیٹ میں طلب ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے معاشی فوائد میں معاون ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے کے لئے ایک مکمل یونیورسٹی کام کر رہی ہے جبکہ دیگر چار جامعات میں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے ڈیپارٹمنٹس موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں عدالتی نظام، لینڈ ریکارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بھی کمپیوٹر کے نظام سے منسلک کر دیا گیاہے جبکہ طلبہ اور عوام کی سہولت کے لئے تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ اور موبائل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر چالیس ارب ڈالر کا یہ منصوبہ اب توسیع پاکر باسٹھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ چین کے ایک اور بڑے منصوبے روڈ اینڈ بیلٹ سے دنیا کے تین ایسے براعظموں کو باہم منسلک کر دیا جائے گا جن کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا نصف ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ روڈ اینڈ بیلٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کو بحر ہند اوربحر عرب تک بلا روک ٹوک رسائی حاصل ہو جائے گی جس سے پاکستان کو بھی بہت سے فوائد حاصل ہو نگے ۔ صدر آزادکشمیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر یاسر ایاز کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے روبوٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں عین ایجادات کر کے نہ صرف دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ اس ٹیکنالوجی سے ملک کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج ہر روز وہاں کے نہتے اور بے گناہ شہریوں کو اپنا حق آزادی مانگنے کے جرم میں قتل و غارت گری کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ انٹرنیٹ اور موبائل فون ٹیکنالوجی کا درست استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں اور طلبہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ قبل ازیں صدر آزادکشمیر جب لاہور گریژن یونیورسٹی پہنچے تو وائس چانسلر میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبید بن زکریا ، برگیڈئیر محمود بشیر باجوہ ، یونیورسٹی کی ڈین شازیہ ثاقب ، ڈاکٹر طاہر الیاس اور فیکلٹی کے ممبران نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔ صدر آزادکشمیر نے یونیورسٹی کے تحت چلنے والے ٹی وی چینل ، ریڈیو سٹیشن اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے لیے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دی
ذرائع ابلاغ پر پابندی صرف صحافیوں کے حقوق پر پابندی نہیں ہے بلکہ عوام کے جاننے کے حق پر بھی پابندی ہے،سابق ..
وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی ..
ملک کاپہلا سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر" کامیابی کے ساتھ چاند پر چھوڑا گیا، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17.297 ارب روپے لاگتی 8 منصوبوں کی منظوری دے دی ، 98.161 ارب لاگتی 2 منصوبے ..
پارلیمنٹ مکمل ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل نو کردی گئی
مسز فرخ خان کی پہلے خلائی مشن "ا?ئی کیوب کیو" کی روانگی پر قوم کو مبارکباد
پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے،وزیر ..
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے