مسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘وزیر جنگلات

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پراس سال شجر کاری موسم بہار کو مقبوضو کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت سے متاثرہ بچوں کے نام موسوم کیا گیا‘سردار میر اکبر خان

پیر 18 فروری 2019 14:00

مسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘وزیر جنگلات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہمسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پراس سال شجر کاری موسم بہار کو مقبوضو کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت سے متاثرہ بچوں کے نام موسوم کیا گیا ، میڈیا سرکاری و نجی ادارے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرئے موسم بہار کی شجر کاری مہم ایک قومی مہم ہے اس کو کامیاب بنانے کے لئے دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں پاک فوج سرکاری محکمہ جات ، این جی اوز ، عوام الناس کے تعاون سے بھی شجر کاری مہم کامیاب بنائی جارہی ہے آزادکشمیرمیں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے تحریک آزادی کشمیر کی حفاظت کیلئے محاذوں پرکھڑے نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بھارت کا جموں وکشمیرپر قبضہ غیر قانونی ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے جموں میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھارتی فوج کے ہندو کارندوں کے ظلم ستم کی شدید مذمت کرتے ہیںبھارتی فوج نے انتہاپسند ٹولے پال رکھے ہیں جو نہتے شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرتے ہیںہندوستان بھر میں کشمیری طلبا کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک اس کے نام نہاد سیکولراوردنیا کے بڑے جمہوری ملک ہونے کے نام پر طمانچہ ہے بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیںہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجینسی را کشمیری عوام کے خلاف مسلسل سازشیں کرتی ہے جس کا ایک ثبوت حال ہی میں ہونے والے بم دھماکہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس دھماکے کی آڑ لیکر بھارت نے پورے ہندوستان میں کشمیریوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جہاں ان کی املاک جلائی جا رہی ہیں اور ان کو گھروں میں دہشت زدہ کیا جا ریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشن کے کشمیر کے متعلق رپورٹ کے بعد برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کا عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ کے بعد اب یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے اقوام عالم اور دیگر مماملک سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کھل کر آگے بڑھے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیر پر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرائے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے لیکن بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد کرنے میں ناکام ہیںاقوام عالم بھارتی چہرہ دستیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دلائی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں