مشعال ملک کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر

بلاول بھٹو کی حمایت سے مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یاد آگئیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اہلیان مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر ان کی حمایت کی ہے، بیان

منگل 24 مئی 2022 15:52

مشعال ملک کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ میرے شوہر یاسین ملک کی حفاظت کے لئے بلاول بھٹو کی حمایت پر ان کی شکرگزار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی حمایت سے مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یاد آگئیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ اہلیان مقبوضہ کشمیر کی حالت زار پر ان کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں