مصیبت کی اس گھڑی میں وزیراعظم عمران خان پوری قوم کے ساتھ ہیں اور حکومت مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حاجی نواب خان

جمعرات 9 اپریل 2020 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وزیراعظم عمران خان پوری قوم کے ساتھ ہیں اور حکومت مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وبائسے دوچار ہے جو دنیا میں خطرناک وائرس بن کر پھیل چکا ہے، اس کی روک تھام کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ وقت تنقید یا نفرت پھیلانے کا نہیں بلکہ یک جا ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں تاکہ اس عالمی وباء پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کورونا وائرس کی وباء سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ احتتاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ حاجی نواب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت جلد از جلد کورونا وائرس پر قابو پا لے گی، عوام صبر اور تحمل کا دامن تھامے رکھیں اور حکومت نے جن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا ہے اس پر سختی سے عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں