ْفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئی کل جمعة ة الوداع یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا،

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے

جمعرات 22 جون 2017 16:49

ْفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئی کل جمعة ة الوداع یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کل جمعة ة الوداع یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، حسب روایت ہر سال یہ دن پاکستان میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں جہاں علماء کرام قرآن و سنت کے احکامات پر عمل پر زور دیتے ہیں وہیں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور بیت المقدس کی آزادی کے حوالہ سے بھی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے بڑے شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔ دینی جماعتوںکی طرف سے یوم القدس کو پرجوش انداز میں منانے کیلئے خصوصی طور پر تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی اخلاقی سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر بشمول پاکستان میں ان ریلیوں اور مظاہروں کے ذریعے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل و بھارتی بڑھتی ہوئی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کیا جائے گا اور ان سلگتے دیرینہ تنازعات سے عالمی امن کو لاحق خطرات کا بین الاقوامی برادری کو احساس دلایا جائے گا، دونوں تنازعات کی وجہ سے متعلقہ خطوں میں جنگ کشیدگی اور تنائو میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، فلسطین اور کشمیر دونوں علاقوں میں افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچے شدید اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں