حلقہٴ ارباب ذوق ، نیو یارک کا اجلاس، سعید نقوی کے نئے ناول ’’بارش سے پہلے‘‘ پر گفتگو ہوئی

پیر 24 جولائی 2017 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) حلقہٴ ارباب ذوق ، نیو یارک کا اجلاس کوئینز میوزیم آف آرٹس آڈیٹوریم ، فلشنگ میڈوز کارونا پارک ، نیویارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان ، نے کی۔ اجلاس میں سعید نقوی کے نئے ناول ’’بارش سے پہلے‘‘ پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

شمیم منظر، سابق ہیڈ جرمن لینگوئج ڈیپارٹمنٹ ، گوئٹے انسٹیٹیوٹ کراچی، رضارومی، واصف حسین واصف، احمد مبارک اور خالدہ ظہور نے گفتگو کی۔

نظامت شہلا نقوی نے کی۔ اجلاس کے دوسرے حصے میں خواجہ احمد عباس کے افسانے ’’روپیہ آنہ پائی‘‘ کی 35منٹ کی ڈرامائی تشکیل دکھائی گئی۔ افسانے کو ڈرامے کا روپ شہلا نقوی نے دیا اور ہدایات وپیش کش ڈاکٹر احمد بلال نے کی تھی۔ ایک عمد ہ افسانے کو خوبصورت ڈرامے کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں