کیڈ حکام ایسے اقدامات نہ اٹھائیں کہ تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کیڈ حکام ایسے اقدامات نہ اٹھائیں کہ تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں ،وزارت کیڈ کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کے سلسلے میں پیرا رولز 2016 میں اصلاحات کیلئے کیے گئے وعدوں کی پاسداری اور فیصلوں پر عملدر آمد نہ کرنا افسوس ناک ہے ،وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں نے نجی تعلیمی اداروں میں احتجاج کا سلسلہ موخر کرتے ہوئے وزارت کیڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو احتجاج ہڑتال اور انتہائی اقدام کریں گے اس بات کا اعلان اسلام آباد میں قائم نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’جو ائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز‘‘ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ارشد محمود نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری ایسے اقدامات نہ اٹھائیں کہ ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین ممبران ملک دین محمد اعوان اورکرنل شاہد حمید، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر زعفران الہیٰ، پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر جبکہ نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے جنرل سیکرٹری عطرت نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے پیرا روزلز پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف اعلان کردہ احتجاج عارضی طورپر موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری اورکیڈ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات نہ اٹھائیں کہ ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنا پڑیں،اجلاس میںنجی تعلیمی اداروں کے آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا گرینڈ اجلاس بلانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں