اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںانتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سلمان اکرم راجہ کی ..

انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت مسلم لیگ (ن )کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم حاضری کی بناء پر (آج )بدھ کی صبح تک ملتوی کردی ہے ۔ منگل کوچیف جسٹس میاںثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر معاون وکیل نے مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست عدالت کو پیش کی اور بتایا کہ وہ عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں شرکت کے لئے لاہورمیں گئے ہیںجس پر چیف جسٹس نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بدھ تک ملتوی کردی اورواضح کیا کہ سلمان اکرم راجہ کوکہاجائے کہ وہ کیس کی اچھی طرح تیاری کرکے آئیں ۔بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں