اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

منگل 3 اپریل 2018 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔منگل کو جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار اپنے وکیل سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ 2013 کے عام انتخابات میں اقامہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کے 33 اراکین اسمبلی کے استعفی کے معاملے پر اس عدالت نے حکم دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے عثمان ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ آئندہ سماعت پر تحریری بیان عدالت میں جمع کرائیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اقامہ، پاسپورٹ اور انکم ٹیکس گوشوارے کی کاپیاں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں