حکومت نے بہبود سیونگز سکیم کے تحت معذور افراد کو منافع کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ سکیم کا اجراء کر دیا

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)حکومت نے بہبود سیونگز سکیم کے تحت معذور افراد کو منافع کی ادائیگی کے لئے باقاعدہ سکیم کا اجراء کر دیا۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں اس سکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں نیشنل سیونگز کو فنانس ڈویژن کی رہنمائی میں قواعد وضع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے ان قواعد کی منظوری دیدی ہے اور فنانس ڈویژن نے 16 اپریل 2018ء کو ان قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیشنل سیونگز کو اس سکیم کے نفاذ کے حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ سکیم سے تقریباً ایک لاکھ 92 ہزار معذور افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ یہ معذور افراد کے لئے مالیاتی شمولیت کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں