پاکستان میں اسہال کے علاج کے لئے نئی دریافت متعارف
سالانہ 125,000اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی
منگل 17 اپریل 2018 21:03
(جاری ہے)
DiaResQ پاکستان میں ڈاکٹروں کے لئے اسہال کے قدرتی طریقہ علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
مختلف اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اسہال یا دست سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اموات کی سالانہ تعداد 100,000سے 125,000 بتائی جاتی ہے یہ ملک کے نامور ایکسپرٹس کی رائے ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے کے مطابق اسہال کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی تعداد تقریباًً 53,000 رپورٹ کی گئی ہے۔ نمونیا کے بعد بچوں میں اسہال اموات کا سب سے بڑا سبب ہے۔Pantheryx Inc. کے سئنیر وائس پریزیڈینٹ ، سکاٹ ہائمن نے کہا ’’ہم Pantheryx میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ سماجی اور اقتصادی حالات سے قطع نظر، اچھی صحت تمام لوگوں کا بینادی حق ہے۔ ہم یہ یقین دہانی کرانے کے لئے پر عزم ہیں کہ ان آبادیوں تک بھی ہماری مصنوعات پہنچیں جن تک صحت کی رسائی مشکل ہے۔ ہماری فیروز سنز سے شراکت اور پاکستان میں DiaResQکو متعارف کرانا ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیروز سنز اور پینتھرکس کے مشترکہ وژن میں پاکستان اور دنیا بھر کے ممالک میں اسہال کی وجہ سے ہونے والی کثیر اموات کو کم کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ پینتھرکس کا یقین ہے کہ قدرتی اجزاء سے تیار کردہ منفرد اور جدیدعلاج معدہ اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دست و اسہال کے علاج کے لئے نمکیات اور زنگ (Zinc) کے سپیلمنٹ شامل ہیں ۔ پاکستان میں اسہال کا شکار اکثر بچے غذائی قلت کا شکار بھی دیکھے گئے ہیں۔ برٹش میڈیکل جرنل (BMJ) میں شائع کردہ ریسرچ کے مطابق بچوں میں شدید اسہال کے علاج میں DiaResQکی ایک خوراک موثر ثابت ہوئی اور دست کی روانگی میں 56% تک کمی دیکھی گئی۔فیروز سنز لیباریڑیز لیمیٹڈ کے CEO ، عثمان خالد وحید نے اس موقع پر کہا۔ ’’فیروز سنز پاکستان میں صحت کو درپیش چیلنجز کا باعث بننے والی بیماریوں کو نئے سائنسی تحقیق پر مبنی علاج سے لڑنے میں سرگرم ہے۔ ہماری کمپنی کا مرکز ِتوجہ مریض ہیں۔ ہم نے حال ہی میں ذچہ و بچہ کی صحت کے شعبے میں کام شروع کیا ہے اور پنتھرکس سے ہماری شراکت اس کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس پراڈکٹ کی بدولت پاکستان میں بچوں کی شرحِ اموات میں کمی آسکتی ہے اور ہمیں صحت کے شعبے سے منسلک اقوام ِ متحدہ کے مقاصد کے حصول کو پانے میں مدد ملے گی‘‘۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے، ہمارے کارکنوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمرایوب
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ..
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نمائشی میچ، اینکرزالیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنزسے کامیابی حاصل کرلی
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت وزیراعظم کے متوقع دورہ چین اور آئندہ ہونے والی ..
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کل 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
مودی بھارت میں آئندہ عام انتخابات جیتنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،بیرسٹر سلطان ..
اڈیالہ جیل میں قیدی کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت
نیشنل پریس کلب کے راولپنڈی کیمپ آفس میں گرین میٹر کی تنصیب، سولرسسٹم آن کر دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام