وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری کے نویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،مجموعی نتیجہ 64.59فیصد رہا

جمعہ 13 جولائی 2018 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء)وفاقی تعلیمی بورڈ نے سیکنڈری کے نویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ جسکا مجموعی نتیجہ 64.59فیصد رہا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام کلاس نہم کے امتحانات 13مارچ 2018سے شروع ہوکر 17اپریل 2018کو ختم ہوئے۔ امتحانات میں 83724ریگولر طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جن میں سے 59928امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ ریگولر طلباء کا مجموعی 71.57فیصد نتیجہ رہا۔ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 14233تھی جن میں سے 3348طلباء نے کامیابی حاصل کی ۔اس طرح پرائیویٹ طلباء کا نتیجہ23.52فیصد رہا ۔ مجموعی طور پر 97962طلباء نے امتحان میںحصہ لیا جن میں سے سے 63276امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ نتائج بورڈ کی سرکاری سطح پر ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں