گلگت بلتستان حکومت نے تین اضلاع میں جدید سہولیات سے آراستہ موبائل ہسپتال فراہم کر دیے

منگل 17 جولائی 2018 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات پروگرام کے تحت تین اضلاع میں موبائل ہسپتال فراہم کئے ہیں، موبائل ہسپتال متعارف کرانے کا مقصد دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل ہسپتال تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں جس میں طبی ٹیسٹ کرانے کے لئے بھی سہولیات موجود ہے۔ پہلے مرحلے میں تین موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں جو گلگت، دیامر اور بلتستان کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں