خورشید شاہ کا سپیکر سے ’’فائر ایگزٹ‘‘ کے سامنے کھڑے لوگوں کو ہٹانے کا مطالبہ

ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنماپارلیمنٹ میں موجود ہیں کوئی افسوسناک واقعہ نہ پیش ہو جائے،پیپلزپارٹی رہنما کا ایوان میں اظہارخیال

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے کہ آج اہم دن ہے اور30سال سے اسمبلی میں آ رہا ہوں لیکن ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنماپارلیمنٹ میں موجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے چنائو کے حوالے سے ووٹنگ سے قبل ایوان میں اور اس کے گیٹ پر لوگوں کے رش پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی سڑھیوں اور گیٹ میں لوگوں کھڑے ہیں،پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوتا لوگ فائر ایگزٹ کے سامنے بھی کھڑے ہو گئے ہیں،ہمیں احساس ہے کہ آج اہم دن ہے اور30سال سے اسمبلی میں آ رہا ہوں لیکن ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنما پارلیمنٹ میںموجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے۔

میں بہت حساس بات کر رہا ہوں مہربانی فرما کر جگہ خالی کرائیں کیونکہ ماضی میں ایسا ہو چکا ہے ۔جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایمرجنسی اخراج گیٹ کے سامنے کھڑے لوگوں کو ہٹانے کیلئے آرڈر کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں