پاکستان اور ڈنمارک کا تھراپیٹک مصنوعات کے تبادلہ میں سہولتوں کو یقینی بنانے پر اتفاق

منگل 18 ستمبر 2018 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان اور ڈنمارک نے تھراپیٹک مصنوعات کے تبادلہ میں سہولتوں کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولف مائیکل ہئے پیریرا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شیخ اختر حسین کے درمیان منگل کو یہاں ملاقات کے دوران پایا گیا۔

بات چیت کے دوران فارما سیوٹیکل اور غذائی تجارت کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آر اے کے سربراہ نے سفیر کو پاکستان میں ڈرگز، ہیلتھ اور او ٹی سی مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے ریگولیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ ملک میں بین الاقوامی معیار اور سیفٹی کے مطابق ادویات کو ریگولیٹ اور مقامی مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ڈینش سفیر نے کہا کہ مطلوبہ ضروریات کو پورا کرنے کے بعد غذائی مصنوعات بھی پاکستان سے درآمد کی جا سکتی ہیں۔ اس طرح معروف ڈینش کمپنیوں نے پنجاب میں ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کی بہتری کیلئے مختلف تعلیمی پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں