اسلام آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان سمیت8 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار لیا، ایک کلو 175گر ام چرس ، دو عدد کلاشنکوف برآمد

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) اسلام آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان سمیت8 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی ایک کلو 175گر ام چرس اورآلہ قتل دو عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سید محمد امین بخاری نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں، پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، مشکوک و مشتبہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے اور جرائم کے انسداد کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ہومی سائیڈ یونٹ کے انسپکٹر نصرت علی معہ ٹیم نے تھانہ بہارہ کہو کے قتل کے مقدمہ نمبر 312/18زیر دفعہ 302/324ت پ میں گرفتار ملزمان فرحت عبا س اور محمد طا ہر کے انکشاف و نشا ند ہی پر آلہ قتل دو عدد کلا شنکو فیں معہ 09روند بر آمد کر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 389/390مورخہ24-09-2018زیر دفعہ A-O13-20-65تھا نہ بہار ہ کہو درج رجسٹر کر لیے ہیں مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہارہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف نے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 25گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد یوسف نے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150گر ام چرس بر آمد کر لی۔ تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی ارشد پر ویز نے دو گرفتار ملزمان شفا قت علی اور رضو ان کے انکشاف و نشا ند ہی پر 02پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھانہ سہالہ پولیس کے اے ایس آئی ساجد نے ملزم ندیم مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ،جبکہ اے ایس آئی ذوالفقار نے ملزم ادریس خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں جو معاشرے کا امن و سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں