پاکستان ذمہ دار ملک کی حیثیت سے تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، معین الحق

پاکستان کی خارجہ و دفاعی پالیسیاں قائد اعظمؒ کے اصولوں ’امن سب کیساتھ اور دشمنی کسی سے نہیں‘کی بنیاد پر استوار ہیں، فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر کا تقریب سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) فرانس میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے رکن اور زمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ،علاقائی و بین الاقوامی امن کیلئے تعمیری رابطوں اور بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے یہ بات منگل کو پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں 53ویں یوم دفاع کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع ملکی دفاع کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں فرانسیسی حکومت کے اعلی حکام، پارلیمنٹرینز ، سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر معین الحق نے یوم دفاع کی اہمیت اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے مسلح افواج اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ و دفاعی پالیسیاں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ’امن سب کیساتھ اور دشمنی کسی سے نہیں‘کی بنیاد پر استوار ہیں۔ایک زمہ دار اور اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔سینیٹر پاسکل اور فرنچ سینیٹ اور نیشنل اسمبلی میں پاک۔فرانس فرینڈشپ گروپ کے صدر جین برنارڈ اس موقع پر گیسٹس آف آنر تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں