27اکتوبر کوکشمیر پربھارتی قبضہ کے خلاف عظیم الشان کشمیر مارچ منعقد کیا جا ئے گا، ڈاکٹر طارق سلیم

عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں ،کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے،کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ناظمین علاقہ اور شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی صو بہ پنجاب (شمالی)ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 27اکتوبر کوکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اسلام آباد (آبپارہ چوک ) میںعظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت ااسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کر یں گے ، کشمیرمارچ میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مردوخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہا عوام بھارتی جارحانہ عزائم کے خلاف جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شر یک ہو کر اہل کشمیر سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کر یں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ناظمین علاقہ اور شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، ملک عبدالعزیز ، زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کشمیر مارچ کے انعقاد سے عالمی سطح اور حکومت کی توجہ کشمیر کے حل کی موثر پالیسی کی طرف دلوائیں گے ،تین لاکھ سے زیادہ کشمیری آزادی کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں اورآج تک کشمیری عوام پاکستان سے الحاق و آزادی کے لئے مصروف ہیں ،مگرکشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہو سکا جب کہ جنوبی سوڈان مشرقی تیمور پر قرارداد پر عمل کروانے کے لئے سب اکھٹے ہوجاتے ہیں ۔

نصراللہ رندھاوا نے کہا پاکستان کی خوشحالی و سا لمیت کشمیر سے وابستہ ہے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پاکستان کی حکومتوں نے موثر کردار ادانہیں کیا برائے نام کشمیر کمیٹی نہیں ہونی چائیے،بلکہ کشمیر کے حوالے سے بجٹ اور روڈ میپ بنایا جائے آزادی کے بیس کیمپ کا فعال کردار ہونا چاہیے، موجودہ حکومت کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں