تحصیل فورٹ عباس میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ،مجلس عزائ پر پولیس کا حملہ ، خواتین ومرد عزاداروں پر بہیمانہ تشدد

متعدد عزادروں کی حالت تشویش ناک،، 20 نامزد افراد پر ایف آئی آر درج ، 9 گرفتار وفاقی وزیر شیریں مزاری نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:56

اسلام آباد/لاہور (آن لائن موجودہ پنجاب حکومت بھی ن لیگی حکومت کے نقش قدم پر،ضلع بھاولنگر تحصیل فورٹ عباس چک 242 میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ ، مجلس عزائ پر پولیس کا حملہ ، خواتین ومرد عزاداروں پر بہیمانہ تشدد ، متعدد عزادروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سے مجلس عزاکے انعقاد کی اجازت حاصل ہونے کے باوجود بھاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس چک 242 میں پولیس نے واحد شیعہ گھرانے میں ہونے والی مجلس عزاپر چڑھائی کردی، عینی شاہدین کے مطابق مجلس شروع ہوئی تھی کہ اے ایس آئی نفری کے ہمراہ پہنچ گیا، پولیس نے ذاکر کو اسٹیج سے اتارا ہتھکڑی لگائی جس پر نزاع کی صورتحال بن گئی، 20 نامزد افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، 9 گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

د ریں اثناء واقعہ کے حوالے سے مجلس وحدت کے سیاسی سیل کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے بات ہوئی ہے جس پر انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے بھی ہے معاملہ ان کے سامنے اٹھانے پر کہا کہ وہ اس مسئلہ کو ذاتی طور پردیکھیں گے ادھر وزارت داخلہ کو بھی احتجاجی مراسلہ لکھا گیا ھے جس میں فوری ایکشن کا مطالبہ کیا گیاہے ۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بھی آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ڈی پی اور نے کہا ہے انہوں نے انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں