انڈس ہیلتھ نیٹ ورک اور وفاقی وزار ت ہیلتھ کے مابین نیشنل وژن برائے سرجیکل کیئر 2025 آرگنائز کرنے کی شراکت داری
جمعرات 15 نومبر 2018 22:24
(جاری ہے)
این وی ایس سی 2025کانفرنس کو انڈس ہیلتھ نیٹ ورک اوروفاقی وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسزنے منعقد کیا جس میں تکنیکی معاونت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ہارورڈ میڈیکل اسکول نے دی۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول سماجی تبدیلی اور عالمی جراحی کا پروگرام ہے۔ پورے عمل کی دیکھ بھال 25ملکی اور غیر ملکی ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے انجام دی۔کمیٹی کے سربراہ اور ایم او این ایچ ایس آر سی کے ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹرصفی ملک اور ہارٹ لائف کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر تھے۔ دنیا بھر میں تقریباً پانچ ارب افراد محفوظ اور زندگی بچانے والی جراحی تک رسائی نہیں رکھتے۔ ان نفوس میں زیادہ تر غریب اور ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔مزید براں16.9ملین لوگ جراحی کے عمل سے قابل علاج بیماریوں کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں اور دنیا بھر میں پھیلی 28سے 32فیصدبیماریاں جراحی سے قابل علاج ہیںجس میں زچگی کے دوران پیچیدگیاں، کینسر سے متعلق جراحی، آنکھوں کی سرجری، امراض قلب کی جراحی اور مزید کئی شامل ہیں۔یہاں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ غیر محفوظ جراحی سے پیچیدگیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پاکستان کے طبی میدان میں اس مثبت پیش رفت پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم او این ایچ آر سی ایس ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا ’ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئے صحت اور علاج معالجے کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے رکن ممالک بشمول پاکستان نے 2015میں ہونے والی 68ویں عالمی صحت اسمبلی کی قرار داد پر دستخط کئے تھے جس میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ یونی ورسل ہیلتھ کوریج میں سرجیکل سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور اسے لازمی حصہ تصور کیا جائے گا۔اس اقدام کے ذریعے پاکستان ایشیا میں پہلا ملک بن جائے گا جہاںاس فریم ورک کا مقامی ورژن اپنایا گیا ۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کے شعبہ جراحی کے پروفیسر ،گلوبل سرجری اینڈ سوشل چینج کے ڈائریکٹراور گلوبل سرجری کے پروفیسر جان جی میرا(MD, DMD, MBA) نے کہا کہ ’ سستی، بروقت اور محفوظ جراحی سے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں اور کروڑوں ڈالر کی خطیر رقم بچائی جاسکتی ہے ۔ ایجنسیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہیلتھ سسٹم میں سرجیکل کیئر کو شامل کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ مستقل بنیادوں پر ترقی اور طویل مدتی مثبت نتائج حاصل کرسکیں۔ ڈاکٹر والٹ جانسن، ایم ڈی، ایم بی اے، ایم ایچ ایچ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں ایمرجنسی اور لازمی جراحی کی دیکھ بھال کے پروگرام کے سربراہ، اور لوما لینسایونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں نیوروسرجری کے کلینیکل پروفیسر نے کہا کہ زیادہ تر لوگ سرجری کو مہنگا علاج تصور کرتے ہیں حالانکہ کئی سالوں کے علاج کے بعد یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ نسبتاً سستا علاج ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ88کم آمدنی والے ممالک میں علاج کی سہولیات کو صف اول کے ممالک کے ہم پلہ لانے کے لئے اگلے پندرہ سالوں میں 420ارب ڈالر خرچ کرنا ہونگے جو بظاہر تو بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن اگر یہ رقم مختص نہیں کی گئی تو معذوری اور پیداوار میں خسارے کی مد میںاگلے پندرہ سال میں 12کھرب ڈالر کا نقصا ن ہوگا تو یہ بہت اچھی اور بروقت سرمایہ کاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فن جراحی کو سرمایہ کاری تصور کرنا ہوگی ناکہ پیسے کا ضیاع کیونکہ یہ فرق بہت اہم ہے۔ ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایچ این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا’ این وی ایس سی 2025 کے لئے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت ، موجودہ جراحی کے نظام کا تجزیہ، صوبائی سرجیکل پلانز کی تیاری میں روڈ میپ میں مطابقت اورباہمی رضامندی اور پھر پلانز کو لاگو کرنا شامل ہیں۔ ‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگلے قدم میں صوبائی پلانز میں فریم ورکس کو لاگو کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی جو چھ ڈومینز کے ذریعے ہوگی یہ چھ ڈومینزانفراسٹرکچر، ڈلیوری اسٹینڈرڈز، افرادی قوت، معلومات کے انتظامات،جراحی کیئر ڈلیوری سے متعلقہ مالی اور گورننس مینجمنٹ ہیں۔ این وی ایس سی 2025کانفرنس کے ذریعے پاکستان اپنی صحت کی حکمت عملی کو جدید بنارہا ہے تاکہ مؤثراور زندگی بچانے والی جراحی تمام شہریوں کو برقت میسر آئے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ