قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی

پیر 10 دسمبر 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق اجلاس 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی‘ پرویز خٹک‘ اسد عمر‘ شفقت محمود‘ وزیر مملکت علی محمد خان‘ پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر‘ ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ‘ اقبال محمد علی خان‘ روبینہ عرفان‘ آغا حسن بلوچ‘ اسلم بھوتانی‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ‘ سید نوید قمر‘ سید غلام مصطفی شاہ اور مولانا عبدالواسع نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ قومی اسمبلی کا چھٹا سیشن 21دسمبر تک جاری رہے گا اور اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں