حکومت انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے‘ سینیٹر ستارہ ایاز

پیر 10 دسمبر 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے‘ ملک میں احتساب کا عمل مخصوص لوگوں کے لئے نہیں ہونا چاہیے بلکہ سب کے لئے احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو 2018ء کے عام انتخابات کے موقع پر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔ اس حوالے سے اپوزیشن ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں