پی اے سی کی چیئرمین شپ کا معاملہ حل کرانے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مولانا اسعد محمود

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ اس ایوان میں قومی مسائل پر سیر حاصل بحث ہونی چاہیے‘ پی اے سی کی چیئرمین شپ کا معاملہ حل کرانے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر مولانا اسعد محمود نے بھی پی اے سی کے چیئرمین کا مسئلہ حل کرانے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں قومی مسائل پر سیر حاصل بحث ہونی چاہیے۔

ہمیں ہر لمحہ یہ احساس رہتا ہے کہ اس ایوان میں ہمارے لیڈرشپ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہ ہو جس سے بدمزگی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ حکومت پی ٹی آئی کی تھی اور آج وہاں پی اے سی کا چیئرمین سپیکر ہے۔ اس طرح سابق دور میں پنجاب میں پی اے سی کے چیئرمین محمود الرشید تھے، ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں