ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا کے ہر چوتھے شخص کی صحت کو خطرہ لاحق ہے،

آرام طلب نوکریوں کے سبب لوگوں میں ورزش کرنے کی شرح کم ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:19

ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا کے ہر چوتھے شخص کی صحت کو خطرہ لاحق ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا کے ہر چوتھے شخص کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق زیادہ آمدنی والے ممالک میں آرام طلب نوکریوں کے سبب لوگوں میں ورزش کرنے کی شرح کم ہو رہی ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے میں بہت کم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور زیادہ آمدن والے ممالک کے عوام زیادہ سست اور آرام طلب ہیں۔

عالمی ادارہِ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی یعنی ایک ارب 40 کروڑ افراد ضرورت کے مطابق جسمانی ورزش نہیں کرتے اور ورزش نہ کرنے کے سبب انھیں امراض قلب، ذیباطیس، مختلف نوعیت کے سرطان سمیت دیگر مختلف امراض لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زیادہ آمدن والے دنیا کے امیر ممالک کے عوام زیادہ سست ہیں جبکہ ایشیاء کے دو خطوں کے علاوہ دنیا بھر کی خواتین بھی بہت کاہل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت مند رہنے کے لئے ہر ہفتہ 2.5 گھنٹے معتدل ورزش یا پھر 75 منٹ تک سخت ورزش کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں کم از کم دو دن ایسی ورزش کرنی چاہیے جس سے جسم کے تمام پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہو۔ اسی طرح زیادہ دیر بیٹھنے رہنے کے دوران بھی ہلکی پھلکی ورزش کرنی چاہیے تاکہ صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں