بونیر میں افغان مہاجر کیمپ کے بارے میں مطالبہ درست ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

پیر 17 دسمبر 2018 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بونیر کے علاقے سے افغان مہاجر کیمپ کے بارے میں مطالبہ درست ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بونیر میں افغان مہاجر کیمپ کی اراضی کے مالکان کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔ یہاں سے کیمپ ختم کیا جائے لوگوں کو بہت مسائل ہیں۔ جنگلات‘ سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ مطالبہ درست ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں