علی نواز اعوان کی صحافی پر نوازشریف کے گارڈ کے تشدد کی مذمت

وزیراعظم کے خصوصی معاون صحافی واجد علی کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے

پیر 17 دسمبر 2018 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے خصوصی معاون علی نواز اعوان کی پمز ہسپتال آمد، سابق وزیر اعظم نوازشریف کے گارڈ کے ہاتھوں کا تشدد کا نشانہ بنے والے سماء ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے سیکورٹی گارڈز کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس میں واجد علی پر بہیمانہ تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ اس ذہنیت کے خلاف ہم نے جدوجہد کی ہے۔ واجد علی اور میڈیا اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہا تھا۔ پاکستان میں اب بادشاہت نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہے۔واجد علی پر تشدد کے ِخلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور انصاف ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں