سینیٹ نے سرکاری خط و کتابت میں خیبرپختونخوا کا مخفف کے پی کے یا کے پی کی بجائے پورا نام لکھنے کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سینیٹ نے سرکاری خط و کتابت میں خیبرپختونخوا کا مخفف کے پی کے یا کے پی کی بجائے پورا نام لکھنے کے لئے قرارداد کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اس سلسلے میں سینیٹر ستارہ ایاز نے قرارداد پیش کی جس کی حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی جس کے بعد ایوان نے قرارداد کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں