ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے متعلقہ وزراء کو بروقت آنا چاہیے، قائم مقام چیئرمین سینیٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزراء کو پارلیمنٹ اور ایوان کا احترام کرنا چاہیے اور اگر وہ پارلیمانی بزنس کے دوران نہیںآ سکتے تو انہیں پیشگی سینٹ سیکرٹریٹ کو اطلاع کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بروقت نہ آنے پر انہوں نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور قائد ایوان سے ان کے بارے میں دریافت کیا جس پر قائد ایوان نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ تھوڑی دیر میں ایوان میں پہنچنے والے ہیں۔

قائم مقام چیئرمین نے کہا کہ ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کے لئے متعلقہ وزراء کو بروقت آنا چاہیے، اگر وہ نہیں آ سکتے تو اس کی پیشگی اطلاع کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا رویہ رکھا گیا اور ایوان نے کارروائی کی تو پھر اس کا گلہ نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں