گریڈ 18اور گریڈ 20کے افسران کے لئے لازمی تربیتی کورسز،اسٹبیلشمنٹ ڈویژن نے نامزدہ کردہ نام واپس لے لئے

بدھ 16 جنوری 2019 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسٹبیلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18اور گریڈ 20کے افسران کے لئے لازمی تربیتی کورسز کے لئے اداروں کی درخواست پر نامزدہ کردہ نام واپس لے لئے،نئے ناموں کا اندراج اور کورس کے سٹیشن کی تبدیلی کی درخواستیں منظور کر لیں ہیں ۔اسٹبیلشمنٹ ڈویژن سے جاری مراسلے کے مطابق گریڈ 20کے افسران کے لئے 110ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے لئے نامزدشدہ وسیم امجد چوہدری(سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب) اور محمد خورشید (جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن) کے نام واپس لے لیئے ہیں جبکہ ندیم اسلم چوہدری (سیکرٹری پراسکیورٹی ڈیپارٹمنٹ پنجاب) ،حسن رضا سعید (کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی) ، نگہت شاہ (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمننٹ ) کے نام 110ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کے لئے شامل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گریڈ 18کے افسران کے لئے 27مڈ کیرئیر منیمجنٹ کورس کے لئے سیدہ شفق ہاشمی کا سٹیشن لاہور سے پشاور ،امجد احمد شیخ کا لاہور سے کراچی ، محمد صغیر احمد کا کوئٹہ سے لاہور ، محمد طاہر خان کا کوئٹہ سے لاہور ، حافظ محمد عظیم رازق کا کوئٹہ سے پشاور کر دیا گیا ہے ۔27ویں ایم سی ایم سی کے لئے راجہ ندیم سلطان ، فواد نواز کیانی ،عبدالحمید کیانی ،عرفاق سلیم ،رخسانہ دانش اور محمود عالم کے نام شامل کر لئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں