وفاقی حکومت کو پہلے 6 ماہ میں 158 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

بدھ 16 جنوری 2019 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی حکومت کو پہلے 6 ماہ میں 158 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے ممبر پالیسی اور ممبر آپریشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلی6 ماہ میں حکومت کو 158 ارب روپے خسارھے کا سامنا رہا ہے اور وصولی پہلے 6 ماہ سے ہدف سے 158 ارب روپے کم رہی ہے ایف بی آر ممبران کا کہنا تھا کہ پہلے 6 ماہ میںروائتی طور پر ہدف کا 43 فیصد ریونیو اکھٹا ہوتا ہے مگر دوران سال کے پہلے 6 ماہ میں ہدف کا 40 فیصد سے زائد اکھٹا ہوا اور کل وصولی 158 ارب روپے کم رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں