پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ کا وفد کے ہمراہ سرگودہا یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 23 جنوری 2019 20:44

اسلام آباد ۔ 23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے وفد کے ہمراہ سرگودہا یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی میں پاک چائنہ فرینڈشپ آرٹ ایگزیبیشن۔2019ء کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز نے پاکستان کونسل آف چائنہ کے تعاون سے پاک چین دوستی کی مناسبت سے اس قومی آرٹ نمائش اور مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی پیک کے حوالے سے آگاہی پر مبنی سرگرمیوں اور دونوں ممالک کی جامعات اور اداروں کے مابین تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ چینی سفارتخانے کے وفد کے لئے سائٹرس ریسرچ سینٹر اور چینی اداروں کے تعاون سے شروع کیئے گئے مختلف زرعی منصوبوں کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں