گوادر اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، سی پیک سیکرٹریٹ

گوادر پورٹ میں 5جدید نئی کرینیں نصب ،20 ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے ، حکام

جمعرات 21 فروری 2019 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ میں اب تک 250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، 5 جدید نئی کرینیں نصب کی گئی ہیں، 2 لاکھ 20 ہزار گیلن صاف پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے،گوادر میں سیویج ڈسپوزل سسٹم اور کارگو ہینڈلنگ کے لئے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین گوادر پورٹ بین الاقوامی اور جدید بندرگاہ بنانے میں مدد ملے گی وہاں اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

دستاویزات کے مطابق گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبی18.9کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جارہی ہے ،یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے، فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں