اسلام آباد ہائی کورٹ، میگا منی لانڈرنگ کیس کے ملزم خواجہ نمرمجید 2 اپریل تک کی عبوری ضمانت منظور

پیر 18 مارچ 2019 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے ملزم خواجہ نمرمجید 2 اپریل تک کی عبوری ضمانت منظورکرلی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے خواجہ نمر مجید کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈ?ووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے 6جولائی 2018کوجعلی بنک اکاؤنٹس کامقدمہ نمبر4درج کیا جس میں ان کے موکل پر براہ راست کوئی الزام نہیں۔

استدعاہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکاجائے۔ سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے نمرمجید کا کوئی تعلق نہیں،عدالت نیب کو نمرمجید کے خلاف کیسز کی تفصیلا ت فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے نیب کو 2 اپریل تک نمر مجید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کو نیب کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت جاری کردی۔بشارت راجہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں