سول ایوی ایشن کا فضائی حدود کھولنے کااعلان،پی آئی اے نے پروازیں بحال کردیں

سیالکوٹ ائر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کیلئے بند ہونے کے باعث سے 28 مارچ کو فضائی آپریشن کا آغاز ہوگا

منگل 26 مارچ 2019 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ 27 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ خازیخان کے لئے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔ سیالکوٹ ائر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے 28 مارچ کی شام کو پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک 26-03-19/--285 #h# ی*لاہور،قرآنی والہامی تعلیمات انسانیت کی فلاح کی ضمانت دیتی ہیں،عبداللطیف خالد چیمہ #h# ^لاہور (آن لائن) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قرآنی والہامی تعلیمات انسانیت کی فلاح کی ضمانت دیتی ہیں ان کے بغیر انسانی تعلیمات دنیاوآخرت کی تباہی اپنے ساتھ لیئے ہوئے ہے ۔

مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مساجد ،دینی مدارس اور دینی تحریکوں کے خلاف امریکی واستعماری پراپیگنڈا سراسرجھوٹ پر مبنی ہے ،دینی ادارے دراصل خیر کے چشمے ہیں اسلامی تعلیمات کے پھیلائو سے عالم کفر گھبرایاہواہے جبکہ پاکستانی حکمران اورسیاستدان استعماری قوتوں کے نمائندے بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت 295سی کیخلاف ہونے والی سازشوں کاادراک کرے اور قادیانیت نوازی ترک کرکے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو پرموٹ کرے۔

انہوںنے کہاکہ یہ قوم سب کچھ برداشت کرلے گی لیکن تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،انہوںنے کہاکہ تحریک مقدس ختم نبوت مارچ 1953ء کے شہداء کے خون کا صدقہ ہے کہ قادیانی آئینی ودستوری طور پر غیر مسلم اقلیت قرارپائے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین پر عمل درآمد نہیں کروارہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ آئین وقانون کی روشنی میں قادیانیوں کو ان کی متعینہ حیثیت کاپابند بنایاجائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں