ڈیل ہو گی نہ ہی ڈھیل ملے گی، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پیر 22 اپریل 2019 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی کر لیں نہ ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ملے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے نواز شریف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔

کیا نواز شریف کی بیماری کا واویلا صرف جیل سے باہر آنے کے لئے تھا۔ آج ضمانت کے 27 ویں روز بھی نواز شریف کے علاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ضمانت کے دوران ان کی مصروفیات کسی بھی طرح ایک بیمار شخص والی نہیں رہیں،کیا یہ بیماری کو احتساب سے بچائو کی ڈھال بنانے کی کوشش نہیں ہے، چاہے کچھ بھی کر لیں نہ ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں