چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس منعقد

پیر 22 اپریل 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) بورڈ کا اجلاس پیر کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں حال ہی میں نیلام کئے گئے پلاٹوں کی نیلامی کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تبدیلی پر بھی غور کیا گیا۔ اسی طرح باقی ایجنڈا آئٹمز بھی زیر بحث لائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں