پاکستان بار کونسل کا سکردو پولیس کی طرف سے وکلاء کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج اور گرفتاریوں پر شدید تحفظات کا اظہار

جمعرات 25 اپریل 2019 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان بار کونسل نے سکردو پولیس کی طرف سے وکلاء کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج اور گرفتاریوں کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وکلاء کی طرف سے سکردو پولیس کے روئیہ کیخلاف پرامن مظاہرہ کرنا ان کا بطور شہری آئینی حق ہے انہوں نے آئی جی جی بی سے پرامن مظاہرہ کرنے والے وکلاء کیخلاف درج کئے گئے مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے گرفتار وکلاء کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس گلگت بلتستان ہائی کورٹ سے معاملہ پر سوموار کو لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں