آئی جی اسلام آباد کا ننھی فرشتہ کے گھر کا دورہ ،لواحقین سے تعزیت کااظہار

آئی جی اسلام آباد نے لواحقین جلد انصاف کی یقین دہانی کروائی،ذرائع

بدھ 22 مئی 2019 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء)آئی جی اسلام آباد نے ننھی فرشتہ کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب فرشتہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ آئی جی اسلام آباد نے لواحقین جلد انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔متوفی کے والد گل نبی نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں