ق*پاکستان پیپلز پارٹی کا پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

#آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کی پامالی اور حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، نیر حسین بخاری

منگل 18 جون 2019 23:45

ہ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن ممبران کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کی پامالی اور حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروڈکشن جاری نہ کرنے کے لئے سپیکر پر دباٰؤ ڈالا جا رہا ہے اور وزیراعظم سپیکر پر براہ راست دباؤ ڈال رہے سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں ضد انا پرستی او زاتی دشمنی سے نہیں ہوشمندی سیچلتی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری اورعلی وزیر محسن داوڑ خواجہ سعد رفیق کے پراڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا وزیراعظم کیدباؤ کا واضح ثبوت بن چکا ہیسپیکر قومی اسمبلی آیینی تقاضوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے آیینی شق واضح ہیبجٹ اجلاس چل رہا ہے اور اپوزیشن اراکین کو ایوان میں آنے سے روکا جا رہا ہے نیر بخاری نے کہا کہ بے بسی اور بے اختیاری سے بہتر ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفے دیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں سرکاری پارٹی نے بجٹ پر بحث میں رکاوٹ بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہیحکمران عوامی امنگوں کی آماجگاہ پارلیمنٹ کو تماشہ بنانے سے گریز کریں نیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دھمکیاں وزیراعظم کی کم ظرفی کی دلیل ہے پیپلز پارٹی کو حکمرانوں کے آقادھمکی دباؤ اور دھونس کے حربوں سے عوامی حمایت سے نہیں روک سکیانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سپیکر قومی اسمبلی کو ڈکٹیشن اختیارات سے تجاوز ہے نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے لب و لہجہ سے انتشار اور خلفشار پھیلا رہے ہیں جو ملک اور قوم کیلئے شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے نیر بخاری نے کہا کہ پی پی پی جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط کرنے کی راہ روکے گی نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کی زبان بندی کے نتائج خطرناک ہونگے انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں سرکاری ممبران وزیراعظم کی ہدایت پر اشتعال پھیلا ریے ہیں پارلیمنٹ اپوزیشن کے بغیر نا مکمل ہے اور قانون سازی اپوزیشن کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔

ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں